شارجہ:پاکستان سپرلیگ 4میں آج بھی ڈبل ہیڈر ہوگا، لاہورقلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی جبکہ کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ سے ہوگا۔
پی ایس ایل 4 میں شارجہ میں پڑاؤ کا آج چوتھا روزہے،آج بھی 4ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی،پہلا میچ شام ساڑھے 4بجے شروع ہوگا،لاہورقلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔
کوئٹہ 3میچوں میں فتح کے بعد ناقابل شکست ہے،لاہورقلندرزنے 4میں سے 2میچ جیتے ہیں۔
رات 9بجے کراچی کنگز، اسلام آبادیونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی،اسلام آبادیونائیٹڈ نے 4میں سے 2میچز میں میدان ماراجبکہ کراچی کنگز کو 3میچوں میں دو میں شکست ہوئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں