پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی جنگی طیارے تعینات

تہران: ایران نے پاکستانی سرحد کے ساتھ جنگی طیارے تعینات کر دئے ہیں، طیاروں کی تعیناتی پاسدارن انقلاب کے سپہ سالار جنرل محمد جعفری کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چاہ بہار میں 10 ٹی ایف بیس پر جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔

کچھ ہی دن میں ایرانی فضائیہ بھارتی فضائیہ سے مشترکہ جنگی مشقوں کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل ایران کی عسکری قیادت بھارت کے ساتھ مل کر کھلم کھلے انداز میں پاکستان کو دھمکیاں دے چکی ہیں۔

اس تمام صورتحال میں ایران کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔ ایران کو پاکستان کیخلاف بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اگر ایران بھارت کی زبان استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا، تو ایسے میں پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں۔

ایران پہلے ہی اپنی شدت پسندانہ پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے، اگر ایسے میں پاکستان کے ساتھ بھی معاملات خراب کر لینا کسی صورت ایران کے مفاد میں نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں پاسدران انقلاب کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 27 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد ایران نے بنا کسی ثبوت کے بھارت کی زبان استعمال کرتے ہوئے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply