• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 165 افراد ہلاک

بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 165 افراد ہلاک

بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 165 افراد ہلاک
اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف واقعات میں 165 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق گذشتہ 3 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بھارت میں 73، نیپال میں 70 جبکہ بنگلہ دیش میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نیپال میں 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔تینوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی کا تخمیہ لگانے کے بعد ہی ہلاکتوں، زخمیوں اور بے گھر افراد کے بارے میں مکمل اعداد و شمار دیے جاسکیں گے ۔تاہم ان کا خیال ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔بھارتی ریاست آسام میں 2 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے جو ہنگامی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 15 ہزار افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار اجے جوشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہماچل پردیش کے ایک علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 بسیں گہری کھائی میں جا گریں جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اُدھر نیپالی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیپال میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تقریباً 48 ہزار گھر تباہ ہوچکے ہیں تاہم نیپالی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply