شارجہ:پاکستان سپرلیگ 4میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا، پشاورزلمی کی ٹیم کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
پی ایس ایل 4 میں آج شارجہ میں پڑاؤ کا دوسرا روز ہے،ایونٹ کے 9ویں میچ میں پشاورزلمی اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا،لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں،پشاورزلمی پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارا،دوسرے میچ میں لاہورقلندرز کا چاروں شانے چت کیا۔
کراچی کنگزنے اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز سے جیتاجبکہ دوسرے میں اسے لاہورقلندرز سے شکست ہوئی۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں