کشمیریوں پر ظلم اور کلبھوشن یادیو کی خبریں دینے پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔
ٹویٹر انتٖظامیہ نے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ ڈاکٹر فیصل اپنے اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق پل پل کی خبریں دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ساتھ ہی وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتے تھے امکان ہے کہ ان ہی عوامل کی بنا پر اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں