• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجھے 60سال پرانی بکتر بند میں عدالت لایا گیا،سعد رفیق

مجھے 60سال پرانی بکتر بند میں عدالت لایا گیا،سعد رفیق

لاہور:مسلم لیگ (ن )کے رہنماءخواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مجھے 60 سال پرانی بکتربند میں عدالت لایاگیا جس میں اتنے جھٹکے لگے کہ میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا۔

ہفتے کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیش ہوئے۔

اس موقع پرخواجہ سعدرفیق نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ کئی سال پرانی بکتر بند میں جیل سے عدالت تک آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سدا حکومت ان کی نہیں رہنی ،حکومت جوکررہی ہےوہ درست نہیں۔

julia rana solicitors london

واضح رہے احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک  کی توسیع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply