• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • تحریک لبیک پاکستان کی ڈیل والی تمام خبروں کی تردید۔۔۔وقار اسلم

تحریک لبیک پاکستان کی ڈیل والی تمام خبروں کی تردید۔۔۔وقار اسلم

پاکستان میں پر امن عشاق رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سمندر کو لے کر چلنے والے علامہ خادم رضوی رہا ہونے کو ہیں اس کڑے وقت میں بھی وہ حق کا علم تھامے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ حضرت خادم رضوی صاحب اور دیگر لوگوں میں فرق یہ ہے کہ وہ بلا خوف و خطر بغیر کسی تردد کے ہر مشکل کو گلے لگا لیتے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ مشکلات کتنی ثقیل ہوتی چلی جائیں۔ انہوں نے پہلے بھی جیل کی صعوبتیں برداشت کی ہیں وہ ہر محن و تمازت سے نبردآزما رہے ہیں ان کا معاملہ یہ ہے کہ وہ حق پرستی کے لئے جنون کی حد سے گزر جاتے ہیں۔ اب جب علامہ خادم رضوی اور ان کی جماعت کے رہنما جب رہا ہونے کو ہیں تو حکومتی حلقوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید انہوں نے آ سیہ کیس فیصلہ پر سمجھوتے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ میرے مستند  ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے بالکل کسی قسم کی ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہوئے۔ تحریک لبیک کراچی نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹی خبر قرار دیا ہے جبکہ مرکزی قائم مقام امیر محمود اعوان قادری نے بھی کہا ہے کہ حرمت رسول پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا اور اس لئے ہر قسم کے سخت حالات کو جھیلنے پر تاَمُّل نہیں ہوگا عدالت کہتی ہے کہ اس نے کچھ نہیں کہا۔ اگر کچھ نہیں کہا یعنی اظہار رائے کیا ہی نہیں تو ایوارڈ کیوں؟ بس جب دال کالی ہوتی ہے تو ہی تو لوگ جذباتی ہو کر باہر نکلتے ہیں اور دہشتگرد قرار دیئے جاتے ہیں ۔

قارئین دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو پڑھا لکھا طبقہ ہے یہ ایڑھی چوٹی کا زور لگانے میں کسی قسم کی عار محسوس نہیں کرتے اور آخری دم تک سینا سپر ہو کر حق کی فتح کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔1983 ء میں رضوی صاحب نے جیل کاٹی وہ کسی اور کی طرح ان تکالیف سے گھبراتے نہیں ہیں بلکہ باہمت رہ کر ان آزمائشوں سے نبردآزما ہوتے ہیں ایک وہیل چئیر پر بیٹھا شخص کیسے اپنے دوٹوک موقف پر ڈٹا ہے یہ واقعی استعجاب گزیدہ کردینے والی بات ہے اس وقت جتنی ایف آ ئی آ ر تحریک لبیک پر درج ہوئی ہیں شاید کسی شرپسند پر ہوئی ہوں جبکہ یہ جماعت پر امن عمائدین کی سرپرستی میں اپنے احتجاج ریکارڈ کرواتی رہی ہے۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا الیکشن جیتنا تو ممکن نہیں تھا لیکن جس سطح پر اس نے ووٹ حاصل کئے وہ اس کی اخلاقی فتح ضرور تھی۔تحریک لبیک پاکستان کے لوگ کلب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہلائے جانے پر فخر کرتے ہیں اور لاچاری و بے بسی کو عشق کے آڑے نہیں آنے دیتے۔
نئے مرکزی قائم مقام امیر تحریک لبیک پاکستان قاضی محمد محمود اعوان قادری آستانہ عالیہ اعوان شریف ( جو آزاد کشمیر کی جانب ضلع گجرات کے سرحدی علاقے میں واقع ہے) کے سجادہ نشین ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ قلندرِلاہوری علامہ اقبال اور ان کے والد شیخ نور محمد بھی آستانہ عالیہ اعوان شریف سے بیعت تھے۔

موجودہ قائم مقام امیر قاضی محمد محمود اعوان قادری کے جدامجد قاضی سلطان محمود اعوان قادری علامہ اقبال اور ان کے والد شیخ نور محمد کے پیرومرشد تھے

Advertisements
julia rana solicitors

علامہ اقبال کے پیرومرشد قاضی سلطان محمود اعوان قادری کی ولادت 1256 ہجری بمطابق 1840 عیسوی کو ہوئی تھی جبکہ 1337 ہجری بمطابق 1919 عیسوی کو ان کا وصال ہوا تھا۔ سب ناموس رسالت کے پہرہ دار ہیں ان کا مقصد افراتفری پھیلانا نہیں بلکہ شاتم رسول کو قانونی اور آئینی سزا دلوانا ہے لہٰذا بغیر اس معاملے کو طول دینے کے یا جھوٹ و مکر سے بات بگاڑنے کے حکومت کو چاہیئے افہام و تفہیم سے حل کروائے تاکہ ملک خلفشار کے پس پردہ داعی عناصر سے محفوظ رہے۔ایک اسلامی ریاست اپنے پورے فقیدالمثال رتبے کے ساتھ پہچانی جائے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply