• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانگھڑ میں مسافر وین اور گاڑی میں تصادم،3افراد جاں بحق

سانگھڑ میں مسافر وین اور گاڑی میں تصادم،3افراد جاں بحق

سانگھڑ:سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر  مسافر وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق،پیر کو سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں نواب شاہ روڈ پرمسافروین اور ویگو گاڑی کے درمیان تصادم ہوا ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 11 زخمی ہو گئے ۔

جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسکیو ذرائع کے مطابق سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کئی مریضوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply