• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقتدار ختم ہونے کے بعد ہی عمران خان کی کرپشن سامنے آئے گی۔ جسٹس وجیہہ الدین

اقتدار ختم ہونے کے بعد ہی عمران خان کی کرپشن سامنے آئے گی۔ جسٹس وجیہہ الدین

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ جب عمران خان کی حکومت ختم ہوگی اور وہ اقتدار سے باہر ہوں گے تب اس کی کرپشن عوام کے سامنے آئے گی، تب تک انتظار کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں وقت کا حاکم خود جواب دیتا تھا، ذاتی معاملات پر سرکاری مشینری استعمال کی گئی جو مناسب نہیں۔ میرے بیان پر پیمرا، چینلز کو دھمکیاں دی گئیں، کرمنل کیسز میں استغاثہ کو اپنی باتیں ثابت کرنی ہوتی ہیں، کیس میں مجھے نہیں حکومت کو صفائی پیش کرنی ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھر کے اخراجات اٹھاتے تھے، عدالت میں پوچھا گیا تو بتاؤں گا خرچے کہاں جاتے رہے۔ جہانگیر ترین نے عمران خان کو گاڑیاں، جہاز دیئے جبکہ جہانگیرترین نے پارٹی کے دیگر اخراجات خود ادا کئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply