• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کو پی آئی سی یا جیل منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

نواز شریف کو پی آئی سی یا جیل منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

لاہور:لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)یا جیل منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال لاہور میں 5روز سے زیر علاج ہیں جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ روز نواز شریف کا فائنل طبی معائنہ اور تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کو یکجا کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو خون کی شریانوں میں تنگی، بلڈ پریشر، شوگر اور دل کا پرانا مسئلہ ہے ،ادویات میں کچھ ردوبدل کی گئی ہے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے علاج پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امراض قلب کے اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،محکمہ داخلہ کے جواب کے منتظر ہیں۔

julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دوسری منزل پر نواز شریف کیلئے کمرہ تیار کرلیا گیا ہے،اسپتال انتظامیہ محکمہ داخلہ کی ہدایت کی منتظر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply