• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہوں گے۔

جمعے کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2007 میں اسحاق ڈار کے اثاثے 91 لاکھ کے دکھائے گئے،اسحاق ڈار کی 11 کمپنیز دبئی میں ہیں،پھر پتا چلا کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کے دبئی میں 2 ٹاور ہیں،1981سے 2002 تک اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس ہی نہیں دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف نظریہ ہے،یہ سب کرپشن کے نظریئے پراکٹھے ہیں،جب یہ کہتے ہیں جمہوریت بچا رہے ہیں تو انہوں نے چوری بچاناہوتی،اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply