اسلام آباد:سپریم کورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات سے متعلق تمام درخواستوں پر دستاویزات پردلائل طلب کرلئے۔
منگل کو جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہا معاملے میں عدالت کومزید درخواستیں موصول ہوئی ہیں تمام مقدمات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں نودرخواستیں میں حکم امتناع مانگ جارہا ہے اور ایک درخواست التواء کی ہے ۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے مزید کہاکہ تمام درخواست گزارآئندہ سماعت پرتمام دستاویزات لائیں ،مزید التواء نہیں دیں گے بلکہ اس معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں