پشاور:سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)کمیشن کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی،بریگیڈیئرعنایت اللہ دوسری بارکمیشن میں پیش ہوں گے۔
سانحہ کے وقت کینٹ کی سیکیورٹی کے انچارج بریگیڈیئرعنایت اللہ آجاپنا بیان کمیشن میں ریکارڈ کرائیں گے ۔
بریگیڈیئرعنایت اللہ گزشتہ روز بھی کمیشن میں پیش ہوئے تھے،وہ اس وقت کینٹ کی سیکیورٹی کے انچارج تھے۔
سابق سربراہ آرمی پبلک ایجوکیشنل انسٹیٹوٹ مدثراعظم بھی پیش ہوں گے،سابق آئی جی ناصردرانی ، موجودہ آئی جی صلاح الدین بھی پیش ہوئے،اے پی ایس کمیشن میں اب تک93 گواہان پیش ہوچکے ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں