بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو بھی پچھاڑ دیا

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپراسٹار بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے سنہ 2016 سے اب تک 21 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 57 اعشاریہ 85 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جو اس وقت دنیا کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کی اوسط سے بھی کہیں زیادہ ہے۔بابر اعظم نے اب تک 127 اعشاریہ 15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 810 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 شاندار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 97 ناٹ آؤٹ ہے۔اس کے برعکس ویرات کوہلی نے اب تک 62 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 48 اعشاریہ 88 کی اوسط سے 2102 رنز بنا رکھے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آسٹریلیا کے خلاف بدھ کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم مسلسل تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔رواں برس کے آغاز میں بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچوں میں 97 اور 51 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی اور مسلسل 3 نصف سینچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔واضح رہے پاکستان کی جانب سے اس سے قبل شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد حفیظ کو بھی مسلسل تین نصف سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply