اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزرائے اعظم راجہ پرویزاشرف اورشاہد خاقان عباسی کامراد سعید کی تقریرپراحتجاج کیا جبکہ فلورنہ دینے پرنوید قمرنے کورم کی نشاندہی کردی ۔
جمعے کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصرکی صدارت میں ہوا توپیپلزپارٹی کے رکن راجہ پرویزاشرف نے اپنے حلقے میں گیس اوربجلی کی بندش پراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حلقے میں گیس اوربجلی کی شدید بحران ہے، متعلقہ حکام کو ایوان میں طلب کرکے پوچھا جائے ۔
راجہ پرویزاشرف نے مراد سعید کی گزشتہ روز کی تقریرپر بھی شدید احتجاج کیا اورکہاکہ پارلیمانی آداب کی مسلسل خلاف ورزی کی جاری ہے، حکومتی وزراء کا رویہ قابل تشویش ہے ۔
سابق وزرائے اعظم راجا پرویزاشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مراد سعید کی تقریرپراحتجاج کیا ۔
اپوزیشن کوفلورنہ دینے پرنوید قمرنے کورم کی نشاندہی کردی ، اراکین کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی عارضی طورپرمعطل کردی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں