پاک و ہند آغاز دوستی کی جانب سے’پیس کلینڈر‘ جاری

انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں پاک وہند آغاز دوستی کی جانب سے نئی دہلی میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم شخصیات کی موجودگی میں ساتواں ’پیس کلینڈر‘ جاری کردیا گیا۔پاک و ہند آغاز دوستی کی تقریب میں کئی نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک وہند دوستی برصغیر کے امن کے لئے انتہائی لازمی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے دونوں ممالک کو امن کا پیغام دیتے ہوئے آپسی رشتوں کو استوار کرنے پر زور دیا۔ ’پیس کلینڈر‘ کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو نزدیک لاکر نفرتوں کو مٹانا اور محبتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ’پیس کیلنڈر‘ میں پاک وہند کے طلباء کی جانب سے بنائی گئی تصاویر کو شائع کرنے کے سلسلے میں چھ اہم تصاویر کو بہترین مان کر کیلنڈر کی اشاعت کےلئے چن لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ کلینڈر کی اجرائی کی تقریب کے علاہ اس موقع پر ایک سمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں پاک وہند کی جن سرکردہ شخصیات نے تقاریر کیں ان میں معروف اسکالر مولانا وحید الدین خان، (اٹل بہاری واجپائی کے خاص ساتھی) سدھیندرا کلکرنی، میجر جنرل ٹی کے کول ایگزیکیٹو صدر پاک وہند شامل ہیں۔ جب کہ فوجی امن مذاکرات نے پاکستانی لفٹینٹ جنرل ہمایوں بنگش کا پیغام پڑھ کر حاضرین کو سنایا۔اس کے علاوہ میجر جنرل ایم اے نائیک، سینئر صحافی حسن لسکر، بریگیڈیئر انیل ملہوترا نے بھی خطاب کیا۔ ’پیس کلینڈر‘ میں جن 12 اہم شخصیات کے پیغامات موجود ہیں ان میں ہندوستان کے مولانا وحید الدین خان، نندیتا داس، میجر جنرل ٹی کے کول، پروفیسر ہپی مون جیکب، رانا صفوی، راج گوپا پی وی اور پاکستان کے مہمل سرفراز، حسین نقی، امرناتھ رندھاوا، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ اور عائشہ جلال ہیں۔اس موقع پر کنوینر دیویکا متل اور روی نتیش نے بتایا کہ’پاک وہند آغاز دوستی‘ کے تحت آج تک دونوں ممالک کے سات ہزار طلبا کو امن کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کےلئے 25 امن اجلاس پاک وہند میں منعقد کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply