چشمہ لگانے والے افراد زیادہ ذہین

ایڈنبرگ یونیورسٹی کے محققین نے 44,480سے زائد افراد کی جینیاتی معلومات کا تجزیہ کرکے یہ نتائج اخذ کئے ہیں کہ نظر کا چشمہ لگانے والے افراد زیادہ ذہین ہو تے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق زیادہ ذہین افراد کی جین میں30 فیصد زیادہ نظر کی کمزوری کے خلیات پائے گئے ہیں جس کے باعث انہیں چشمہ لگانے کی ضرورت پیش آ تی ہے ۔  ان افراد پر کی گئی جینیاتی ریسرچ سے معلوم ہوا کہ زیادہ ذہانت کی جین رکھنے والوں کی قلبی صحت بھی شاندار ہو تی ہے ۔ اس میں 148جینومک علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد جو زیادہ ذہین تھے وہ دوسروں کی نسبت صحت کے اعتبار سے بھی بہتر تھے ۔  محققین نے کہا ہے کہ اس ریسرچ سے شناخت کرنے کی صلاحیت یا ذہانت میں عمر کے ساتھ کمی آ نے اور بیمار ہو نے کا آ پس میں تعلق سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply