پہلے آنے والوں کے لئے فری کھانا

جاپان دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے۔ اسی وجہ سے اس کے ریلوے اسٹیشنوں پر بھی بے تحاشا رش رہتا ہے۔ٹوکیو کے سب سے زیادہ رش والے سب وے اسٹیشن کی انتظامیہ نے رش کو کم کرنے کا دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ انتظامیہ نے انتہائی رش کےا وقات میں سب سے پہلے آنے والوں کو مفت کھانے کی پیش کش کی ہے۔72 لاکھ افراد ہر روز ٹوکیو کے میٹرو سسٹم کو استعمال کرتے ہیں۔کچھ روٹس پر تو بے تحاشا رش ہوتا ہے۔رش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا روٹ توزائی لائن ہے۔ اس لائن کی انتظامیہ رش کے اوقات شروع ہونے سے پہلے آنے والوں کے لیے مفت کھانا فراہم کر رہی ہے تاکہ بعد میں رش کم ہو۔اگر اگلے دو ہفتوں میں 2 ہزار مسافر بھی مفت کھانے کی سہولت کی وجہ سے جلد آنے لگے تو ٹوکیو میٹرو مستقل طور پر جلدی آنے والوں کے لیے مفت ٹمپورا(سمندری غذا یا خوب تلی ہوئی سبزیوں پر مشتمل جاپانی کھانا) فراہم کرے گی۔اگر 2500 افراد نے یہ چیلنج پورا کیا تو انہیں دو ہفتوں تک سوبا (آٹے اور انڈے کی سویاں) کا باؤل ملے گا۔ اگر 3000 سے زیادہ افراد جلدی آئے تو انہیں سوبا اورٹمپورا دونوں ملیں گے۔تقریباً ایک ہزار کاروباری اداروں نے اس مہم میں حصہ لینے کے لیے اپنے ملازمین کو جلدی آنے اور جلدی واپس جانے کی اجازت دی ہے۔توزائی لائن کو صبح 7 بجکر 50 منٹ سے 8 بجکر 50 منٹ تک ایک گھنٹے میں 76 ہزار مسافر استعمال کرتے ہیں۔ یہ تعداد ٹرین کے مسافروں کی مجوزہ تعداد سے دوگنا ہے۔اس لائن پر ریلوں کو 199 فیصد گنجائش پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے اب بھی محفوظ خیال کیا جا رہا ہے۔لیکن اس کی وجہ سے ریل میں کھڑے مسافر حرکت کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply