• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی گئی جی آئی ٹی نے کام شروع کردیا

سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی گئی جی آئی ٹی نے کام شروع کردیا

ساہیوال:سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تشکیل دی گئی جی آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا۔

پیر کو ساہیوال میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا مشکوک پولیس مقابلےپر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس اعجاز شاہ جے آئی ٹی کے سربراہی میں تشکیل دی گئی جی آئی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جے آئی ٹی  نے آج ساہیوال میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور باریک بینی سے مشاہدہ کیا،لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔

گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم میں مزید 2افراد کا اضافہ کردیا گیا تھا،جن میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب خالد ابوبکر اورایس ڈی پی او صدر ساہیوال فلک شیر شامل ہیں،جے آئی ٹیم 3دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب سے لاہور پولیس کی زیر حراست واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے،نامعلوم اہلکاروں کیخلاف ساہیوال کے تھانہ یوسف والا میں مقدمہ درج ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply