• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کاڈیم فنڈمیں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین

وزیراعظم کاڈیم فنڈمیں 10ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں 10ارب مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے ڈیمز فنڈ میں 10ارب روپے جمع کئے،جس کیلئے وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں،ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے پر قوم زبردست تحسین کی مستحق ہے،وزیراعظم اور سپریم  کورٹ خصوصی شاباش کے مستحق ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا تھا پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بے سے بنتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ  ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply