• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بوجہ سردی عارضہ دل کی علامات میں شدت اور ان سے بچاؤ کی تدابیر۔۔۔بنتِ نقاش/ہیلتھ بلاگ

بوجہ سردی عارضہ دل کی علامات میں شدت اور ان سے بچاؤ کی تدابیر۔۔۔بنتِ نقاش/ہیلتھ بلاگ

سردی کی وجہ سے عموما ًًً بیماریوں کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں.عارضہ دل کے مریض سردیوں میں اکثر سینے اور درد دل کی شکایت کرتے ہیں۔

وجوہات۔

عارضہ دل کی وجہ سردیوں میں خون کی نالیوں کا سکڑ جانا مطلب ویزو کنسٹرکشن (veso constraction) ہے۔خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور خون نالیوں میں پھنس کر گردش کرنے لگتا ہے یا ایک اور وجہ زیادہ چکنائی کھانے پر نالیوں میں چکنائی کی تہوں کا بن جانا بھی ہے جسکی وجہ سے خون نالیوں میں رگڑ کھاتا اور رکتا ہے اور یوں دل کو خون کی پوری مقدار نہیں ملتی  اور دل کمزور و ناتواں ہو جاتا ہے۔ دل کے کمزور ہونے کے باعث دل اتنی قوت سے نہیں دھڑک پاتا کہ وہ پورے جسم کو خون مہیا کر سکے. لہذا جسم کو خون کی درکار مقدار سپلائی کرنے کی غرض سے دل کو پوری قوت سے دھڑکنا پڑتا ہے۔ضرورت سے زیادہ طاقت لگانے پر دل کے پردے اور خانے زخمی ہو جاتے ہیں اور لاغر ہو جاتے ہیں۔

علامات

1- آرام کرتے ہوۓ یا سو کر اٹھنے پہ دل میں تیز درد ہونا
2- دل کے  درد کا 30 سے زیادہ منٹ تک جاری رہنا
3- ایکسرسائز یا بھاگنے, بھاری کام کرنے پر درد کا بڑھنا
4- سٹریس, پریشانی یا مصیبت میں درد کا اٹھنا
5- دل گھبرانے کے ساتھ ساتھ پاؤں کا سو جانا
6- اچانک دل کادرد  اٹھنا اور پھر کچھ منٹوں میں ٹھیک ہو جانا
7- سانس لینے کے ساتھ پیٹ میں درد
8- نیند اور متلی ہونا، سست ہو جانا
9- پتلے پاخانے آنا
10- بہت زیادہ کمزوری محسوس کرنا اور کاہلی کا شکار ہونا
11- کبھی کبھار بہت زیادہ پسینے کا آنا کہ کپڑے بھیگ جائیں
12- بلڈ پریشر لو ہو جانا
13- مریض کا بے چین و بے قرار رہنا۔

جانچ، پڑتال۔

1- نبض دیکھ کر بھی عارضہ دل کا پتا چل جاتا ہے اگر درد کے دوران نبض ہلکی ہو تو مطلب درد واقعی دل کے مرض کی وجہ سے ہے۔
2- بلڈ پریشر لو بھی ہو سکتا ہے اور ہائی بھی ہو سکتا ہے.
3- قے ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے.
4- اگر علامات شدت اختیار کر جائیں تودل کے بائیں خانے کی جانچ کروانا ضروری ہو گا
5- زیادہ تر دل کے مریض 24 سے 48 گھنٹے بخار میں مبتلا رہتے ہیں.
6- الٹی اور اور عارضہ دل کی وجہ سے سانس تیز ہو جاتا ہے

تشخیص کے لئے ٹیسٹ

•ای سی جی (E C G)
•کارڈیک انزائمز
•سیرم مائیو گلوبیا
•بلڈ سی پی
•ای ایس آر
•چیسٹ ایکسرے
•ایکو کارڈیو گرافی
•ریڈیو نیوکلائیڈ سکین

احتیاتی تدابیر

کام کاج میں احتیاطی تدابیر

•12 گھنٹے تک مکمل آرام
•بیٹھنے کیلئے کوئی اونچے پیندے کی کرسی استعمال کریں جو ایڈجیسٹ ایبل ہو اور اسے آسانی سے اوپر نیچے کیا جا سکے.
•تین دن کے بعد غسل لازمی کریں

خوراک

زیادہ تر کوشش کریں کہ نرم غذا دیں اور مشروبات پر مشتمل غذا دیں just liquids
کیونکی الٹی کا خدشہ ہو سکتا ہے .

رفع حاجت

اگر مریض آپریشن کے عمل سے گزر چکا ہو تو بستر کے قریب
کموڈ کی سہولت موجود ہو

آکسیجن

اگر آکسیجن کی مقدار ماحول میں کم ہے تو آکسیجن ماسک استعمال کریں

*دوائیوں سے علاج*

•متلی کی صورت میں الپرازولم دیں Alprazolam

• خون پتلا کرنے کے لئیے300 mg ایسپرن Aspirin دیں

• چیسٹ پین اور بے چینی کیلئیے نائٹریٹس Niterates دیں

Metoprolol دل کے پٹھوں کی کمزوری کو بحال کرنے کے لئیے میٹو پرولول لیںLopressor 5 mg لوپریشر
• خون کو گاڑھا ہونے سے روکنے کے لئیے اینٹیکو ایگولینٹ جیسے کہ ہیپرن heparin استعمال کریں
_________________
تقریباًً  %20 لوگ عارضہ دل کی ابتداء میں ہی اس بیماری کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں جیسا کہ یہ ایک نہایت مہلک بیماری ہے۔تو ہر شحص کی حتی الامکان کوشش ہو گی کہ وہ اس بیماری سے بچے۔تو قارئین میں آپ کو اک آسان فائدہ مند اور مفید ترین مشورہ دئیے جاتی ہوں۔مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ ان شاءاللہ اس مرض کی پرچھائی سے بھی بچ سکتے ہیں۔

1- اپنے خون کو حرام املاک سے پاک کریں۔مطلب ایک نوالہ بھی جس پر شک ہو کہ حرام کمائی سے خریدا گیا ہے مت کھائیں کیونکہ دل کا مرض مختصراً  اگر بیان کیا جاۓ تو گردش خون کی بیماری ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

2- نماز کے رکوع وسجوع کو جتنا ہو سکے طویل کیجئیے کیونکہ اس سے بہتر کوئی  ایکسر سائز نہیں.
3- اپنے اندر عاجزی و انکساری پیدا کیجئیے   کیونکہ تنی ہوئی رگیں گردش خون میں رکاوٹ بن کر عارضہ دل کا سبب بنتی ہیں!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply