طاقت عورت کے دودھ میں ہی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کی گئی ایک جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچے کے لیے طاقت کا سب سے بہترین ذریعہ ماں کا دودھ ہی ہے۔تحقیق کے مطابق بچے کو جسمانی نشوونما کے لیے  جن بنیادی اور ابتدائی وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے وہ تمام اجزا ماں کے دودھ  میں پائے جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس  کے لیے 70 نومولود بچوں کا انتخاب کیا جنھیں دو سال تک مسلسل ماں کا دودھ پلایا گیا،جبکہ 30 ایسے بچے منتخب کیے جنھیں صرف دو ماہ کے بعد ماں کا دودھ چھڑوا دیا گیا اور انھیں پاوڈر دودھ دیا جاتا رہا۔ نتیجہ میں وہ بچے جو مسلسل ماں کا دودھ پی رہے تھے نہ صرف صحت مند اور پھرتیلے رہے بلکہ ان میں سیکھنے کی صلاحیت ان بچوں سے زیادہ پائی گئی جنھیں ماں کا دودھ دو ماہ بعد چھڑوا دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”طاقت عورت کے دودھ میں ہی ہے

  1. تحریر ماں کے دودھ کےمطلق ہے اور پیکنگ صائمہ کی دیکھائی جا رہی ہے کیا یہ کھلا تضاد نہیں ۔۔۔۔

Leave a Reply