ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذی الج کاچاند نظرنہ آنے کا اعلان کردیا اور اب عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو ہوگی۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں کراچی میں محکمہ موسمیات میں ہوا جس میں کمیٹی کے مختلف اراکین بھی شامل تھے۔مفتی منیب الرحمٰن نے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم ذی الحج بروزجمعرات 24 اگست کوہوگی اور عیدالضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الج کاچاند نظر نہیں آیا تھا اور حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور عید الاضحیٰ یکم ستمبر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply