• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی کا جوابی ردعمل، عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے درخواست جمع

پیپلز پارٹی کا جوابی ردعمل، عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے درخواست جمع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔پیپلز پارٹی کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔بعد ازاں پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جتنے بھی انتخابات میں حصہ لیا ان سب کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ‘ہم عمران خان کی بیرون ملک میں جائیداد ثابت کریں گے‘۔فرحت اللہ باہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اب تک صرف ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اور سیاسی طریقے سے ثابت کریں گے کہ یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے۔پی پی پی کی جانب سے جہانگیر ترین کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دی گئی۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’ہم حکومت اور اپوزیشن میں تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سب کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply