• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاؤڈ اسپیکر ایکٹ ،اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ملتوی

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ ،اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ملتوی

کراچی:کراچی کی ایک مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی کردی۔بدھ کو  کراچی سٹی کورٹ میں ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور اشتعال انگیز تقریر کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل نے کہا ہمیں سندھ ہائیکورٹ عدالتی کارروائی کیلئے پہنچناہے اس لئے ہمیں اگلی تاریخ دے دی جائے۔بعدازاں کراچی کی مقامی عدالت نے مقدمے کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے سولجر بازار میں قائم لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے مقدمے میں فاروق ستار، مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،  ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کیخلاف مقدمہ نیو ٹاون اور سولجر بازار تھانہ میں درج ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply