• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرتارپورراہداری سے کوئی پاکستانی بھارت نہیں جاسکے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

کرتارپورراہداری سے کوئی پاکستانی بھارت نہیں جاسکے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر  جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری سے کوئی پاکستانی بھارت نہیں جاسکے گا۔

جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں  اورسیکیورٹی کی صورتحال  پر بات کروں گا، بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا، رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55 پاکستانی شہید ہوئے۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے بھارت کو امن مذاکرات کی پیش کش کی ، سکھ برادری کیلئے کرتارپور راہدری کھولنے کا اعلان کیا، کرتارپور راہداری یکطرفہ ہوگی۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے سکھ برادری کرتارپور گیٹ سے آسکے گی،کرتارپور پر پاکستان سے کوئی بھارت نہیں جاسکے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی، 2013 میں ہر ماہ 7 سے 8 دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، فاٹا اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے کمی آئی ،بلوچستان میں رواں سال 244 فراریوں نے ہتھیار ڈالے، بیرون ملک بیٹھے قوم پرست قومی دھارے میں شامل ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتر بہتری آئی، رینجرز نے جاں فشانی سے کراچی  کی روشنیاں لوٹائی ہیں، 2017 میں کراچی میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، رواں سال کراچی میں صرف ایک دہشتگردی کا واقعہ ہوا، کراچی میں قتل ،اغواء اور بھتہ خوری میں واضح کمی آئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply