وزیراعظم کی 100 روز میں معیشت کیلئے بھرپور جدوجہد

اسلام آباد: وزیراعظم نے سو روز میں معیشت کیلئے بھرپور جدوجہد کی، معیشت سے متعلق حکومتی کوششیں جانیے اس رپورٹ میں۔پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن اور معیشت کیلئے اقدامات، وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جدوجہد کی۔براہ راست آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دوست ممالک سے قرض لینے کو ترجیح دی، بیرون ملک تابڑ توڑ دورے کئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور ملائیشیا کا دورہ کیا، جہاں سے معیشت کو بھرپور سہارا ملا۔سعودی عرب  اور چین سے کامیاب اقتصادی پیکج ملا، جس کے بعد آئی ایم ایف سے  بھی اپنی شرائط پر بات کی گئی۔حکومتی اقدامات نے رنگ دکھائے اور بیرون ملک سے سرمایہ کار بھی پاکستان آئے۔ گزشتہ روز دو غیرملکی کمپنیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply