حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی وڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں، تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کھینچ لی ۔ دپیکا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت پیغام سدا سوبھا گیاوتی بھوا لکھا ہے جس کا اردو میں مطلب سدا سہاگن رہو یعنی (کسی کو ہمیشہ کے لئے شادی شدہ رہنے کی دعا دینا اوربری چیزوں سے دور رہنا ہوتا ہے)۔ دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالیووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا، لہٰذا اس عبارت نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔ دپیکا کا شادی کا لباس نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ، لہٰذا انہوں نے بالکل انوکھے اندازم یں دپیکا کی شادی شدہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں