• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس وصولی میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس وصولی میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ایک بار پھر پاکستان سے ٹیکس وصولی میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج گردشی قرضوں اور سبسڈی سمیت دیگر اہم شعبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے ادارے کی کارکردگی اور ٹیکس اہداف پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف حکام نے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجنے کے اقدام کو سراہا اور مالی خسارے میں کمی کے لئے ٹیکس وصولی بڑھانے پر زور دیا۔مذاکرات میں آج مائیکرو اکنامک سمیت دیگر اہم شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ گردشی قرضوں اور سبسڈی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات  بیس نومبر تک جاری رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply