• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب

اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں غائب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیاں افسران اور اہم شخصیات کو تحفے میں دے دی گئیں، چیف کمشنر نے ایک سال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ گاڑیاں سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کے تحت گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے افسران، وزارت داخلہ کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات کو تحفے میں دی گئیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر انہیں ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف کمشراسلام آباد عامرعلی احمد نے ایکسائز حکام سے گزشتہ ایک سال میں ضبط کی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔چیف کمشنر نے گاڑیوں کی ڈسپوزل طلب کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ صارفین کی شکایات کے لئے فوری طور پر شکایات مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صارفین کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اورڈسپوزل بارے بروقت مطلع کرنے کے لئے ایس ایم ایس سسٹم متعارف کرانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply