کترینہ کیف ‘ایلین’ قرار

اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے جلوے بکھیر کر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ‘ایلین’ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ انہیں اس سیارے کی نہیں لگتیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ نے ‘ثریا جان’ گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کی اور کہا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتا آخر کترینہ اتنا اچھا رقص کیسے کرلیتی ہیں’۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ‘ثریا جان’ گانے کے ڈانس اسٹیپس دیکھے تو ایسا لگا تھا کہ وہ یہ نہیں کرپائیں گی لیکن کترینہ نے بہت ہی بہترین انداز میں رقص کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ کترینہ بہت محنتی ہیں۔واضح رہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ عامر خان نے بولی وڈ باربی ڈول کے رقص کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ وہ ان کی تعریف کرچکے ہیں۔کچھ روز قبل جب ‘ثریا جان’ گانا ریلیز ہورہا تھا تو اس موقع پر عامر کا کہنا تھا کہ کترینہ اتنا اچھا رقص کرتی ہیں کہ وہ 10 سال میں بھی ان جیسا رقص نہیں کرسکتے۔بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اس سے قبل بھی ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کی ساتھی اداکارہ کیلئے اپنی دیوانگی کا اظہار کر چکے ہیں، ان نے کہا تھا کہ فلم ‘دھوم تھری’ کے وقت سے میرا کترینہ پر دل آیا ہوا ہے۔یاد رہے فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ آج بھارت کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم میں عامر خان اور کترینہ کیف سمیت میگا اسٹار امیتابھ بچن اور دنگل گرل فاطمہ ثناء شیخ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply