امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز اپنے عہدے سے مستعفی

امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ سیشنز نے صدر کے نام اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ آپ کے کہنے پر میں اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہےسیشنز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جس دن سے مجھے امریکہ کے اٹارنی جنرل کے عہدے کا حلف اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، میں محکمہ انصاف میں آنے کے بعد اسی دن سے ہر روز اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کر رہا ہوں۔سیشنز کے خط میں کہا گیا ہے کہ میں قانونی عمل کے بنیادی پہلوؤں کی مدد کے لیے، جو انصاف کی بنیاد ہیں، یہ کام اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ ادا کرتا رہا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیشنز کے چیف آف سٹاف میتھیو جی ویٹاکر اب قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر سیشنز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعلان کیا کہ ان کے چیف آف سٹاف میتھیو ویٹاکر قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے اور یہ کہ مستقل بنیاد پر اس عہدے کے لیے تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔اگست کے شروع میں فاکس نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply