• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بالاکوٹ میں مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ مشکوک ہے،نیویارک ٹائمز

بالاکوٹ میں مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ مشکوک ہے،نیویارک ٹائمز

نیویارک :بالاکوٹ میں مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ مشکوک نظر آتاہے،نیویارک ٹائمز کے اداریئے میں بھارتی پول کھول دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی بھارت کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے کہا کہ بھارت کا بالا کوٹ حملےمیں بڑی تعداد میں دہشتگرد مارنے کا  دعویٰ مشکوک ہے۔

نیویارک ٹائمز کے اداریے میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کا پاکستانی اقدام خیرسگالی کے طور پر دیکھا گیا۔

امریکی اخبار نے خبردار کیا کہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے،پاک بھارت فوجیں تیار کھڑی ہیں۔

اخبار میں لکھا گیا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اداریے میں لکھاگیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے،عالمی برداری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے،اس حوالے سےٹرمپ کا بطور ثالث کردار کہیں نظر نہیں آتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply