مکڑیوں نے 1000میٹر طویل جالے بن دیئے

یونان کی مشہور جھیل وسٹونیڈا کے اطراف چند ہفتوں میں مکڑیوں نے لگ بھگ 1000 میٹر طویل جالے بن دیئے ۔ چھوٹی عمارتیں، درخت اور پودے سبھی سفید جالوں نے ڈھانپ دیئے ہیں اور علاقے میں کسی سائے یا ڈرائونی فلم کے منظر کا گمان ہوتا ہے۔ شمالی یونان میں واقع اس جھیل کے اطراف مکانات تک کو جالوں نے گھیر لیا ۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ایک خاص قسم کی مکڑی ہے جو بڑی مقدار میں جالے بنتی ہے اور غیر معمولی گرمی کی وجہ سے سٹریچ سپائیڈر نے جالے بنائے ہیں۔ مکڑی کی یہ قسم ٹیٹرا گنا تھا سے تعلق رکھتی ہے جو عموماً پانیوں کے قریب پائی جاتی ہیں اور اس کی بعض اقسام پانی پر تیرنے کی ماہر ہوتی ہیں۔ جھیل کنارے مچھروں کی تعداد بڑھنے سے مکڑیوں کو مناسب خوراک ملتی ہے اور اس کے بعد وہ جالے بن کر اپنی نسل بڑھاتی ہیں اور رفتہ رفتہ یہ پورا علاقہ جالوں سے بھرگیا اور اب ایک کلومیٹر سے زائد رقبہ سفید جالوں سے بھرا ہوا ہے۔ مقامی ماہر نے بتایا کہ مکڑیوں کی خوراک کی فراوانی سے یہ علاقہ حشرات سے بھر چکا ہے، بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی نے بھی ان کی آبادی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یونان ہی میں ایک مقام پر سمندری جھیل کے پاس مکڑیوں نے سیکڑوں فٹ طویل جالے بن دیئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply