امریکی خلائی جہاز پارکر سولر پروب نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ناسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارکر سولر پروب سورج کے اتنے قریب پہنچ گیا کہ سورج اور خلائی جہاز کے درمیان فاصلہ 4کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر رہ گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ ناسا کو توقع ہے کہ پارکر سولر پروب سورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز رفتار خلائی جہاز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلےگا۔ اس سے پہلے یہ دونوں ریکارڈ اپریل1976 میں جرمن امریکن ہیلیوس ٹو نامی خلائی جہاز نے قائم کئے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں