• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیرخزانہ

ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔  کراچی میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان چین کا دیرینہ پارٹنر ہے، سی پیک عظیم پروگرام ہے، اس سے بڑے بڑے منصوبے وابستہ ہیں، چین کے تجربے سے ہمارے زرعی شعبے کو بھرپور فائدہ ملے گا، بنیادی طور پرسی پیک دو ملکوں کا منصوبہ ہے، سی پیک سے جڑے منصوبوں پر تیسرے فریق کے حوالے سے بات کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے چین سے دیرینہ تعلقات کا زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، چین کی عالمی سطح پر سپلائی مضبوط ہے، جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا ہے، جبکہ ٹیکس نظام میں بہتری کوئی راکٹ سائنس نہیں، صرف اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply