وزیراعظم کا دورہ چین کا شیڈول تبدیل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد وزیر اعظم کل کی بجائے آج روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سرکاری وفد کے ہمراہ یکم نومبر سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ اور دیگر حکام ان کا استقبال کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم 2 نومبر کو چین کے صدر سے ملاقات کریں گے جب کہ 3 نومبر کو تیانمن اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے وزیراعظم 3 نومبر کو نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں 3 نومبر کو گریٹ ہال میں خیر مقدمی تقریب منعقد ہو گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے اور اس سے قبل سعودی عرب کا دو بار دورہ کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply