• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مولانافضل الرحمٰن کا آرٹیکل 62،63 کے خاتمے کی حمایت سے انکار

مولانافضل الرحمٰن کا آرٹیکل 62،63 کے خاتمے کی حمایت سے انکار

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےنواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امراء میں ملاقات کے دوران آرٹیکل 62،63 کو آئین سے نکالنے کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔دونوں رہنماؤں میں 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے تو میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی جانب سے آرٹیکل 62، 63 کو آئین سے نکالنے کی حمایت پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ایسی دفعات کو نکالنا آئین کی صورت میں خرابی اور ملکی سیاسی صورتحال کو بگاڑنے کا بلاجواز سبب بنے گا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا حمایت سے انکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسائل میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے اور سویلین اتھارٹی کی بالادستی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے اس بات کا یقین بھی دلایا تھا کہ جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی اتحادی رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply