آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور نے اسلام قبول کرلیا

آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹویٹر پر دی۔ 90 کی دہائی کی مقبول ترین آئرش گلوکارہ  سائینڈ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اسلام قبول کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کرکے شوہادا ڈیوٹ کر لیا ہے، جب کہ انہوں نے اپنے ان تمام مسلم دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ مسلمان ہونے پر بے حد فخر محسوس کر رہی ہیں، 51 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ یہ کسی بھی ذہین نظریاتی سفر کا فطری نتیجہ ہے اور جتنے بھی صحیفے ہیں وہ سب اسلام کی طرف جاتے ہیں۔ سائینڈ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آئرش مسلم پیس اینٹی گریشن کائونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عمر القادری  کے سامنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، القادری نے یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سائینڈ(شوہادا) اسلام قبول کرنے کے بعد بے حد خوش ہیں۔ سائینڈ اوکونور نے اسلام قبول کرنے بعد حجاب لینا شروع کر دیا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے اپنی دوست کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ حجاب میری دوست نے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply