ارجن کپور کی ملائیکا اروڑا سے شادی کے چرچے

بالی وڈ میں قیاس آرائیاں  جاری ہیں کہ نوجوان اداکار ارجن کپور آئندہ برس اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے متعدد ارجن اور ملائیکا کے درمیان طویل عرصے سے قریبی دوستی ہے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اکثر کئی تقریبات اور ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ۔ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق ارجن اور ملائیکا آئندہ برس شادی کرنے جارہے ہیں اور جلد ہی اپنے رشتے کے حوالے سے سب کو آگاہ کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ارجن نے حال ہی میں ملائیکا کے ایک ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔ واضح رہے کہ ارجن کپور کی عمر 33 برس ہے اور ملائیکا کی عمر 45 برس ہے یعنی دونوں کے درمیان 12 سال کا فرق ہے۔ رپورٹس کے مطابق ارجن کپور کے والد اور معروف پروڈیوسر بونی کپور ان کی ملائیکا سے شادی کرنے کے خلاف ہیں۔ ملائیکا اروڑا، اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے شادی کے 21 برس بعد ذاتی ترجیحات کی بنا پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply