غزہ،اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید ہو گئے۔صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آںسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply