• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فواد چودھری کی اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید

فواد چودھری کی اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید

فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔ اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحال واضح کرے، احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔ انہوں  نے کہا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply