• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس میں عدم تعاون: وزیراعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس سے ملاقات

منی لانڈرنگ کیس میں عدم تعاون: وزیراعلیٰ سندھ کی چیف جسٹس سے ملاقات

کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ طلب نہیں کیا، ملاقات کیلئے بلایاتھا۔ میں نہ کہا کہ ہروقت ملاقات کیلئے تیار ہوں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معلومات دینا اداروں کا کام ہے، وزیراعلیٰ کا نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جے آئی ٹی نے ایری گیشن، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سے تفصیلات مانگی تھیں اور اس کے لیے 2 دن دیئے گئے تھے، اتنے وقت میں اتنا سارا دیٹا کیسے دیا جاسکتا ہے، ایسا تھوڑی ہوتا ہے کہ ایک بٹن دباؤ اور ریکارڈ مل جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے انکوائری کے لیے بلایا گیا تو میں جاؤں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply