اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کو تعلیمی اداروں میں بدلنے کا کام تیزکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے پہلے مرحلے میں انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسٹڈیز بنایا جائےگا۔ وائس چانسلر کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے سلسلے میں پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے چناؤ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی گئی۔وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت دوسرے اجلاس میں پنجاب ہاؤس مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے پربھی غورکیا گیا۔ جبکہ گورنرہاؤس کے باغات کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں گورنر ہاؤس پشاورکو خواتین کے مختص پارک اور میوزیم بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بھی خواتین کا پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارات کو عوامی فلاح کے مقامات میں بدلنے کا وعدہ ہر صورت نبھایا جائے گا۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں