• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی پشاور میں ڈینگی کیخلاف ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی پشاور میں ڈینگی کیخلاف ہنگامی اقدامات کی ہدایت

پشاور(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کا سختی سے نوٹس لے لیا اور صوبائی دارالحکومت بالخصوص تہکال میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور سیکرٹریٹ میں ایوب میڈیکل کالج کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر پشاور کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ناظم، تحصیل ناظم اور بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر ڈینگی کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر فالواپ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے، تاکہ ایک واضح صورتحال کے پیش نظر عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ پرویز خٹک نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں اور اسکے ٹھہراؤ کا فوری طور پر خاتمہ کریں۔ انہوں نے عوامی شعور مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ ڈینگی کا خاتمہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال کی مؤثر روک تھام کی جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply