• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار

حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ڈکیتیاں کرنیوالا گروہ گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور حیات آباد سرکل نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ اور حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 8 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں کارخانو مارکیٹ میں کار لفٹروں نے رمیز ولد نواب کو موٹر کار نمبر 1758 سے محروم کر دیا تھا, جس پر سی سی پی او پشاور کی ہدایت پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے گذشتہ دنوں کار لفٹر گروہ کے ارکان محمد عامر، ذاکر پسران صابر اور مجاہد ولد محمد صدیق سکنہ وزیر ڈھنڈ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او حیات آباد عبداللہ جلال نے فیز ون میں جاوید اقبال کے گھر سے 7 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم خیر گل کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا، جبکہ تھانہ پشتہ خرہ کے ایس ایچ او اعجاز نبی نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں سعد آفریدی کے گھر میں ڈکیتی کرکے لاکھوں کی نقدی اور سونا لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ محمد حیات سکنہ چار سدہ مو سٰی خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ رقم اور سونا برآمد کرلیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران پشتہ خرہ پولیس نے 3 رکنی بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے ارکان واجد عرف گولی مار ولد ملنگ، طارق ولد اکرم سکنہ پشتہ خرہ حضرت بابا اور نعمت والد شیر آغا سکنہ افغانستان حال کسٹم چوک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply