• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد(انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے آزادی کشمیر کی جدو جہد کرنے والی شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا کہ حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکی عوام اور عالمی برادری کو یہ بتانا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد گروہ ہے۔ اس طرح کے دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کے امریکی مالیاتی اداروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی کرنے میں امریکی سیکورٹی ایجنسیوں اور دیگر حکومتوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ اس طرح حزب المجاہدین پر پابندی لگا کر اسے دہشت گرد حملے کرنے کے لیے فنڈز اکٹھے سے بھی روکا جا سکے گا۔اس پابندی کے تحت امریکہ میں حزب المجاہدین کے اثاثے ضبط کیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کے اس تنظیم کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات پر بھی پابندی ہو گی۔اسی سال جون کے مہینے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ کے سفر کے دوران ہی امریکی حکومت نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔اس سے پہلے سال 1997 میں امریکہ نے حرکۃالمجاہدین اور سال 2001 میں دو تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کو بھی شدت پسند گروپوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply