محمد عباس نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94، 94 رنز کی اننگز کھیلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4 اور مارنس لبوشانے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے میڈیم پیسر نے محض 33 رنز کے عوض 5 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں حاصل والے پاکستان کے چوتھے مشترکہ تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے۔عباس نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے دسویں ٹیسٹ میں انجام دیا۔اس سے قبل یہ اعزاز ریورس سوئنگ کے کنگ وقار یونس، خطرناک فاسٹ بولر شبیر احمد اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوکر اپنا کیریئر برباد کرنے والے محمد آصف اپنے نام کر چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کے نام ہے جنہوں 9 میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جبکہ تیز ترین 50 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ٹرنر کے نام ہے جنہوں نے صرف 6 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply