• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پچاس سے زائد سرجریاں ایک دھوکا، اصل چہرہ منظر عام پر آگیا

پچاس سے زائد سرجریاں ایک دھوکا، اصل چہرہ منظر عام پر آگیا

گزشتہ برس ایران کی ایک 22 سالہ لڑکی سحر تبار نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ سحر تبار نامی اس ایرانی لڑکی نے خود کو انجلینا جولی جیسا بنانے کیلئے چہرے کی پچاس سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروائی ہیں۔ لیکن وہ ان سرجریوں کے باوجود بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکیں اور ایک کارٹون کردار ‘ڈیڈ برائڈ’ یعنی مردہ دلہن کی طرح دکھائی دینے لگیں۔

بعد ازاں اس جھوٹی خبر کے بارے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس بات کے پیچھے کوئی سچ نہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر کو محض فوٹو شاپ کرکے یہ ڈرامہ رچایا تھا تاکہ شہرت حاصل کی جاسکے۔ سحر حقیقت میں ویسی ہرگز نہیں دکھتیں جیسی سوشل میڈیا پر انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں۔

:جو تصاویر انہوں نے پوسٹ کی تھیں ملاحظہ کریں

Advertisements
julia rana solicitors london


اور وہ حقیقت میں کیسی دکھتی ہیں یہ بھی ملاحظہ کریں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply