• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

سمر قند: صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔

روسی صدر نے یہ یقین دہانی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ازبکستان کے شہر سمر قند میں منعقدہ شنگائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات میں کرائی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ روس سے پاکستان تک گیس پائپ لائن کا بنیادی انفرا اسٹرکچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمر قند میں وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کیلئےامداد بھیجنے پر صدر شوکت مرزا یوف کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔

میاں شہبا ز شریف نے دوران ملاقات کہا کہ دفاع ،سیکیورٹی ، تعلیم اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آزادانہ ویزہ نظام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو سہولت میسر آئے گی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان کے اندر فیلڈ مہم کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہونے والی ملاقات میں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم صدر شوکت مرزایوف کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کرغستان کے صدر سیدر جاپا روف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply